آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، محسن نقوی پاکستان Roze News
پاکستان

آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، محسن نقوی

آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، محسن نقوی

آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم آزادی پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں ۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا ءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا تقاضا ہے ہم ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائیں ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہ کر سب کو ملکی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ آنیوای نسلوں کو پرامن مضبوط اور خوشحال پاکستان دنیا ہے ۔

Exit mobile version