آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے ملاقات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے ملاقات

سوشل میڈیا پر پروپیگینڈے کا مقصد افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

سوشل میڈیا پر پروپیگینڈے کا مقصد افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ڈھائی گھنٹے ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں آرمی چیف عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version