آرمی چیف کل گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرینگے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آرمی چیف کل گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرینگے

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے کردار ادا کرنا ہوگا: آرمی چیف

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے کردار ادا کرنا ہوگا: آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹوکے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
دورے میں جی پی آئی کے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی، زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کیلئے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کئے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے، آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم ہے اور اس کیلئے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں۔

Exit mobile version