اسلام آباد:آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹی دیدی۔آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی جس کے بعد پاکستان سے آذربائیجان کو چاول کی برآمدات بڑھنے کا امکان ہے۔آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خاذرفرادوف نے ٹویٹ کیا کہ آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی ہے۔پاکستانی چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ31دستمر تک نافذ رہے گی۔