آج سورج بیت اللہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا۔ماہرین کے مطابق اٹھائیس مئی دوپہر بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی ، اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہوگا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہوجائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوبارہ سورج سولہ جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکتا ہے ۔