آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں ۔انگلینڈ کے جوروٹ چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چار درجے بہتری کے بعد دوسرے پوزیشن پر آگئے ۔اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
