دبئی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ویژول آئیڈنٹیٹی جاری کر دی۔ریلیز کی گئی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا لوگو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا، آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے جو پاکستان میں کھیلی جا رہی ،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں 19فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں سری لنکا میں کھیلی جائیگی۔