پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم کا فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہر ایک ادارے اور شعبے کی کتاب کا جائزہ اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کشمیر کی آزادی کو ملک کی معیشت سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ مصمم ارادہ اور عملی اقدامات کی صورت میں بہت جلد بھارتی تسلط سے آزادی حاصل ہوسکے گی، بڑی طاقتوں نے جمہوریت کے لبادے اوڑھے ہیں مگر وہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایوان میں تمام جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں اور یہ ہی اتحاد بھارت کو پریشان کرتا ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی امداد و حمایت جاری رکھی ہے۔شہباز شریف نے باور کرایا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی لیکن ضروری ہے کہ ساتھ ہی عملی اقدامات بھی کیے جائیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے پورے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا ہے۔وزیر اعظم نے اس امر کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کا گلہ جائز ہے، مظفر آباد سے لے کر افریقہ کے آخری کنارے رہنے والے مسلمان اگر یہ مصمم ارادہ کرلیں کہ ہم نے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو آزادی دلانی ہے تو میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اللہ کی مدد سے یہ آزاد ہوں گے، مگر اس کیلئے عملی کام کرنا ہو گا، نعروں، تقاریر اور مرثیوں سے نہیں بلکہ عمل سے کام کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image