آئی ایم ایف سے معاملات 8 سے 10 دن میں طے ہوجائیں گے، وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاملات 8 سے 10 دن میں طے ہوجائیں گے، وزیراعظم

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات 8 سے 10 دن میں طے ہوجائیں گے اس لیے عالمی مالیاتی ادارے کی کڑی شرائط قبول کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔ ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے اپنی سیاست ملک کو بچانے کیلئے داؤ پر لگائی ہے۔ پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ، دفاعی افسران سپہ سالار کی قیادت میں موجود ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی ایک طبقہ جو سڑکوں پر معاملات کا حل چاہتا ہے، ان کو بھی مد کیا جو معاملات کو سیدھی طرح سے حل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے تھے، دعوت کے باوجود انہوں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اجلاس میں آئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اب بھی کوشش کررہے ہیں کہ سڑکوں پر بیٹھ کر معاملات طے کریں، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ہر لحاظ سے ناگزیر ہے، اگر ہم اپنے گھر کے حالات خود درست نہیں کریں گے تو کوئی دوسرا مدد کو نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، انشااللہ جلد مشکلات سے نکل جائیں گے، اپنی انا و پسند اور نا پسند کو ایک طرف رکھ کر مل کر کام کرنا ہے، پاکستان کو اکنامک ٹائیگر بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں ہم نے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق فیصلے کیے، کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، سیکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سینٹرل اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات خاص طورپر 30 جنوری 2023 کوپشاورپولیس لائنز مسجد اور 19 فروری کو کراچی پولیس چیف آفس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور اس کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر شرکائکو بریفنگ دی۔ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے اور اب تک سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔

Exit mobile version