تازہ ترین

آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پرمبنی نہیں ، پی ٹی آئی

لاہور: پی ٹی آئی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے کو حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ے کہ اعلامیے زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں ،پی ٹی آئی کے مطابق اعلامیہ پاکستان کی سب سے معتبر اور بڑی سیاسی جماعت کیخلاف نفرت و انتقام کی بنیاد پر مبنی بنانیئے کا افسوسناک مجموعہ ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ساخت نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو مکمل طورپر پر امن اور آئین وقانون پر نہایت سختی سے کاربند رہتے ہوئے مقاصد کے حصول پریقین رکھتی ہے پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور پاکستانی عوام کے سیاسی معاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کو مقصد نگاہ بنایاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image