اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئینی ترامیم کے پیکج پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے پیکج پر بھی غور کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا جس کا وقت تبدیل کردیا گیا، کابینہ کا اجلاس اب سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ ارکان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بھی غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترامیم کا پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Leave feedback about this