تازہ ترین

آئینی ترمیم : قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

سینیٹ کے بعد علی الصبح قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد: سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کے آئندہ کے اجلاسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی اجلاسوں میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی،سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس پریس گیلری کارڈ موجود ہوں گے، ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گی ہے اور ون ڈے پریس گیلری کارڈ متعلقہ بیٹ رپورٹر کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔پارلیمنٹ کے 1 نمبر گیٹ پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہوگی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائیگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image