تازہ ترین

آئینی ترامیم۔ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی میں اتفاق رائے ہوگیا

آئینی ترامیم۔ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی میں اتفاق رائے ہوگیا

لاہور:26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے حوالے سے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری شریک ہوئے۔ فضل الرحمان جے یو آئی، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماں سے ان کی ملاقات ہوئی، پھر مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے وفد کی ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پی پی سے ملے گی، پی پی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیا تھا۔
نوازشریف نے عشائیے میں دعوت دی تھی، صدر زرداری بھی آئے تھے۔ عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے، ابتدائی ترمیم کو مسترد کیا تھا، اسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔حکومتی پارٹیوں سے جے یوآئی نے مذاکرات کئے، اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی تو ملک بھی بچے گا، آئین بھی بچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزارہیں، پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں پر اتفاق ہوا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی، فوری انصاف چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر تین پارٹیوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image