اسلام آباد:جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بنچ نے آج دوسرے روز بھی مختلف کیسز کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ تھے۔انسداد دہشت گردی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لے سکتی ہے، فرق صرف یہ ہے اب ازخود نوٹس آئینی بنچ میں چلے گا۔
آئینی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سروس سٹرکچر سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ الجہاد ٹرسٹ بنام وفاق کیس کو غیر مثر ہونے کے سبب نمٹادیا۔خفیہ بینک اکانٹس اور رقم کی واپسی کیس: ایف آئی اے اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بنچ نے غیرملکی بینک اکانٹس چھپانے اور لوٹی ہوئی رقم کی ریکوری کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل حافظ احسان نے دلائل پیش کیے کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم ہوچکی ہے، قانونی پراسسو کے تحت خفیہ اکانٹس اور ریکوری پر کارروائی چل رہی ہیجس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دییس کہ کیس میں ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ایجنسیوں کو رپورٹ کے احکامات جاری ہوئے۔
تازہ ترین
آئینی بنچ نے انسداد دہشتگردی پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 7 دن ago
Leave feedback about this