آئندہ مالی سال پاکستان کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئندہ مالی سال پاکستان کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم

متحدہ عرب امارات نے 1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے

متحدہ عرب امارات نے 1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے

وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ 2023-24 نوجوان کی ترقی ، کاروبار اور روزگار کی تاریخی بجٹ ہے ، مایوسیوں کو مٹنا ، ملک وقوم کی تعمیر ، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ صنعت ،زراعت ، آئی ٹی و توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے ، آئی ٹی زراعت اور صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کا معمار بنانا ہے ۔

Exit mobile version