تازہ ترین

ہمارے شاہینوں کے جواب نے ہمسایوں کو جنگ بندی پر مجبور کیا: گورنر خیبر پختونخوا

جن پر دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا اے پی سی بلائیں گے؟ گورنر خیبرپختونخوا

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں کے جواب نے ہمسایوں کو جنگ بند کرنے پر مجبور کردیا۔آج ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانیں دی، ہندوستان کے تمام دوست چیختے رہے کہ اب جنگ بند کرو، جب ہم نے جواب دیا تو ان کو پتہ چلا کہ ہمارے پاس کتنی طاقت ہے۔
آج یوم تشکر منا کر خیبرپختونخوا کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ متحد ہیں، ہندوستان نے حملہ کیا تو ہمارے فضائیہ نے انہیں جواب دیا، ایسا جواب ہمارے شاہینوں نے دیا کہ دشمن کے ہمسایوں نے کہا کہ جنگ بند ہونی چاہیے۔ہم نے ایٹم بم عجائب گھر میں رکھنے کیلئے نہیں بنایا ، محبت اور جنگ میں سب جائز ہیں تو ایٹم بم چلانا بھی جائز ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image