سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخر ی دن وکلاءاور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے آخری کیس میں وکلا ءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز وکیل میاں بلال نے چیف جسٹس سے کہا کہ جب ہائیکورٹ میں آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا ، آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہورہاہوں۔چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے وکیل سے کہا کہ آپ کا کیس تو غیر موثر ہوگیا ہے لیکن اگر دلائل دینگے تو دل کو خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے ۔