گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان

گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان

گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سال نو کی آمد کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان کر دیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سالِ نو کی آمد پر کراچی میں گورنر ہاس میں غیر معمولی آتش بازی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
سالِ نو کے موقع پر قوالی کی محفل کا بھی انتظام کیا گیا ہے، گورنر ہاس میں کلچرل پروگرام شہریوں کو امید اور حوصلہ دینے کی کوشش ہے۔کمشنر کراچی نے شہر بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے، کراچی میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔کراچی میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔

Exit mobile version