گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت،وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس جرائم Roze News
جرائم

گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت،وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

fring

گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت،وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی:گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر قائم نعمان ایونیو کے اندر شاہین فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام پر شاہین فورس کے3اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں اور وزیر اعلیٰ نے عزم کااظہار کیا ہے کہ مقتول عامر حسین کے والد کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔26سالہ عامر حسین اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور فشری کا ملازم تھا اور اس کی ایک تین ماہ کی بچی تھی۔مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال پہنچائی جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

Exit mobile version