پاکستان

کے پی ، فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کیلئے گندم کی سپلائی بند

کے پی ، فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کیلئے گندم کی سپلائی بند

پشاور : کے پی میں فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روک دی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روکنے سے متعلق خط لکھ دیا ۔خط میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ فلور ملز کو مفت آٹا سکیم کی مد میں گندم کی ریلیز فوری روک دی جائے ۔محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں مفت سرکاری آٹا بدستور تقسیم کیاجارہاہے تمام اضلاع میں وافر مقدار میں مفت سرکاری آٹے کے تھیلے موجود ہیں ۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ گندم ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فلور ملز کو سپلائی بند کردی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image