کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان

اوٹاوا:کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم مارک کارنے نے انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنی جیت کا اعلان کردیا۔کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات پر ووٹنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی جس میں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنے اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔
انتخابات میں لبرل پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم مارک کارنے نے انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ پارلیمینٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ تعمیری کام کرنے کے لیے پرامید ہیں، دو خودمختار ممالک کے درمیان مستقبل کے اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات پر بات چیت کے لیے ٹرمپ کے ساتھ بیٹھیں گے۔

Exit mobile version