کچے کے علاقے میں آپریشن کے بعد واپس جانیوالی پولیس پارٹی کو ڈاکوﺅں نے گھیرلیا اور اہلکار کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔کچے میں رحیم یار خان پولیس نے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن کیا اور مقابلے میں 6 ڈاکوﺅںکو ہلاک کردیا جن کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا گیا ہے ، پولیس پارٹی واپس روانہ ہوئی تو کچھ دور ڈاکوﺅں کے بڑے گروہ نے پولیس کو گھیر لیا اور ایک اہلکار کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کو چھڑانے کیلئے صادق آباد سے تین بکتر بند گاڑیوں کیساتھ بھاری نفری روانہ کر دی گئی ، کچے کے علاقے کھروڑ میں ڈاکوﺅں سے مبینہ مقابلہ جاری ہے۔