تازہ ترین قومی خبریں بین الاقوامی خبریں کاروباری خبریں کھیل کی خبریں تفریح صحت دلچسپ اور عجیب و غریب خصوصی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی انتخابات کے بعد اپنے حلقے سے باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان کو پرویز خٹک کی موجودگی میں نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پرویز خٹک کو دیکھتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے جس پر آئی پی پی سربراہ نے نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کچھ تمیز کرلوں میں تمہارا چچا ہوں، تم میں کوئی فرق نہیں“۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک کو دو صوبائی حلقوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ ان کے دونوں بیٹے بھی جیت نہیں سکے۔
کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں ، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ردعمل

کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں ، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ردعمل