پاکستانی اداکارہ ، گلوکارہ ،نعمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے اپنی مہندی پر شوہر علی اپل کیساتھ ڈانس کیا جو کہ وائرل ہوگیا ہے ۔ اداکارہ نے عید کے موقع پر شادی کرکے اپنے چاہنے والون کو سرپرائز دیاہے۔کول رضوی کے نکاح ، مہند ی اور شادی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں ۔اب کومل رضوی کی جانب سے اپنی مہندی پر شوہر کیساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔اس ویڈیو میں کومل رضوی کوبھارتی اداکارہ ایشوریا رائے پر فلمائے گئے گانے کجرارے پرڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔