وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر بزنجو نے کہا ہے کہ کسی کی بھی خواہش پر بی اے پی کو ختم نہیں کرینگے ۔ایک بیان میں بزنجو نے کہا کہ ہماری پارٹی پہلے دن کی طرح مضبوط اور مستحکم ہے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،انہوں نے کہا کہ جو لوگ آنا چاہتے ہیں انہیں ویلکم کہیں گے ، آئندہ آنیوالے انتخابات میں بی اے پی سیاسی پارٹیوں کیساتھ انتخابی اتحاد ضرور کریگی۔