کراچی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے گئے ہیں،فیصل سبزواری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کراچی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے گئے ہیں،فیصل سبزواری

کراچی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے گئے ہیں،فیصل سبزواری

کراچی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کردیئے گئے ہیں،فیصل سبزواری

کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہاہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کے سرکاری چارجز مکمل طورپر معاف کردیئے گئے۔تاجر برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ شپنگ لائنز کے ہزاروں کنٹینرز رپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں ہم معاملے پر کئی روز سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے تھے اور فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کسٹم کے موجودہ قوانین میں موجود گنجائش کو ا ستعمال کرتے ہوئے اور مزید پیدا کر کے تمام پھنسے ہوئے کنٹینرز کو متبادل مقامات پر بغیر کسی چارجز لاگت کے منتقل کردینگے۔

Exit mobile version