کراچی میں صبح سویرے فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ کے قریب ابوالحسن ، اصفہانی روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو کار میں سوار لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہوچکے تھے ۔لڑکی کے اہلخانہ موقع پر پہنچے اور اس کی لاش اپنے ساتھ گھر لے گئے جبکہ لڑکے کی لاش پولیس نے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ہے ۔اس کے علاوہ نورانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص آصف زخمی ہوگیا ۔
کراچی ، صبح سویرے فائرنگ کے واقعات ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی ، صبح سویرے فائرنگ کے واقعات ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق