کراچی ، آئندہ 3 رو ز گرمی پڑنے کا امکان موسم Roze News
موسم

کراچی ، آئندہ 3 رو ز گرمی پڑنے کا امکان

کراچی ، آئندہ 3 رو ز گرمی پڑنے کا امکان

کراچی ، آئندہ 3 رو ز گرمی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ تین روز میں گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہواﺅں میں تبدیلی سے درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے ۔کراچی میں دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات کو درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے کو 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔دوسری جانب پی ڈی ایم نے بتایا کہ بارش برسانے والا دوسرا مغربی سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہوگیاہے ۔مذکورہ سسٹم کے تحت کوہ سلیمان رینج میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔دھانا سر ، شیرانی ، موسیٰ خیل ، رکھنی راڑہ ، ہاشم ، تمن قیصرانی میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔

Exit mobile version