کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 گولیاں ماریں۔ عدنان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس واقعے کی مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش کر رہی ہے، مقتول کا تعلق بلوچستان قلات سے تھا۔