کراچی، سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے جرائم Roze News
جرائم

کراچی، سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے

کراچی، سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے

کراچی، سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں سال نو کے جشن میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے تقریباً تمام علاقوں میں رات 12 بجے فائرنگ کی گئی اور نئے سال کا آغاز فائرنگ، پٹاخوں اور خوش گپیوں سے ہوا۔صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر، قائد آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن میں بھی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔نئے سال کا جشن منانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version