انٹرٹینمنٹ

کترینہ ،دیپیکا اور انوشکا میں کون سب سے زیادہ امیر ہے ؟جانیں

کترینہ ،دیپیکا اور انوشکا میں کون سب سے زیادہ امیر ہے ؟جانیں

کترینہ کیف، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون نے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز تقریباً ایک ہی وقت میں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمام اداکاروں کی طرح وہ بھی فلموں کے علاوہ دیگر تقریبات اور اشتہارات میں شرکت کرکے پیسے کماتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے اندازاً 3.5 کروڑ روپے کماتی ہیں، جب کہ برانڈ اینڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی بھاری رقم کماتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اور کئی آن لائن رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی کل دولت 224 کروڑ روپے ہے۔اداکارہ انوشکا شرما چند لیکن مقبول اور بڑی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ فی فلم 13 سے 15 کروڑ روپے کماتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کی کل اثاثہ 306 کروڑ روپے ہے۔اس کے علاوہ دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا ہے اور ان کی کل مالیت 500 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون دولت کے معاملے میں واضح طور پر سب سے آگے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود کترینہ کیف سے 123 فیصد زیادہ دولت کی مالک ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image