کئی برس تک بھیس بدل کر یوگا کرانے والا ایف بی آئی کا اشتہاری نکلا دلچسپ و عجیب Roze News
دلچسپ و عجیب

کئی برس تک بھیس بدل کر یوگا کرانے والا ایف بی آئی کا اشتہاری نکلا

istihari

کئی برس تک بھیس بدل کر یوگا کرانے والا ایف بی آئی کا اشتہاری نکلا

میکسیکو:امریکہ میں قتل کر کے میکسیکو میں فرار ہونے والے اور وہاں نام اور بھیس بدل کر یوگا پڑھانے والے مجرم کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے جو 12سال سے وہاں پڑھا رہا تھا۔ایک ساتھ میکسیکو اور امریکی شہریت کا حامل ہورگے رونڈا لینڈیروس2010میں میری لینڈ میں ایک سے زائد قتل کر کے مفرور تھا اور ایف بی آئی نے اسے انتہائی مطلوب مجرمیوں میں شامل کیا تھا تاہم اس نے اپنا نام بدل کر خود کو لیون فراراکا نام دیا اور میکسیکو کے ایک غیر معروف شہر گاڈالا ہار میں یوگا کا استاد بن گیا تھا۔اس دوران پولیس اس سے تلاشی کرتی رہی تھی۔ہورگے نے میری لینڈ میں سوماکم نامی ایک شخص کو اس کے گھر کے تہہ خانے میں قتل کردیا گیا تھا اور وہی اس کا سب سے اہم جرم بھی تھا جس کے بعد ایف بی آئی نے اس کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم اب اسے 13دسمبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version