ڈالر قدر کو مصنوعی طورپر روکا گیا،رہنما تحریک انصاف اسد عمر پاکستان Roze News
پاکستان

ڈالر قدر کو مصنوعی طورپر روکا گیا،رہنما تحریک انصاف اسد عمر

اہلیہ نے اسد عمر کی رہائی کی درخواست واپس لے لی

اہلیہ نے اسد عمر کی رہائی کی درخواست واپس لے لی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مصنوعی طورپر روکا گیا۔لاہورمیں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسحق ں ڈار کہا کرتے تھے کہ ڈا لر کی قدر200سے نیچے لائیں گے۔آج مارکیٹ میں ڈھائی سو روپے میں ڈالر نہیں مل رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر260روپے میں بک رہا ہے۔پتہ نہیں مزیدکتنا آگے جائے گا۔ڈالر کی قدر کو مصنوعی طورپر روکا گیا۔آج تاریخ کی بدترین مہنگائی سے پاکستان کے عوام نبرد آزما ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ڈا لر کی قدر کو مصنوعی طورپر روکا گیا تباہی کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ملک الیکشن کی طرف نہیں جائے گا۔

Exit mobile version