چینی کی قیمت 98 روپے82 پیسے کلو مقرر کردی گئی معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

چینی کی قیمت 98 روپے82 پیسے کلو مقرر کردی گئی

چینی کی قیمت 98 روپے82 پیسے کلو مقرر کردی گئی

چینی کی قیمت 98 روپے82 پیسے کلو مقرر کردی گئی

شوگر ایڈ وائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک وزراعت نے چینی کی قیمت مقرر کردی ۔ملک بھر میں چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 14 روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا۔چینی کی فی کلو قیمت میں5 روپے 30 پیسے شوگر منافع ،اخراجات اور 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ لاگت دو روپے فی کلو ، پرچون فروش کا ایک روپے کلو منافع بھی مجموعی لاگت میں شامل ہوگا۔ چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں چینی تیس فیصد مہنگی ہوئی ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرانے کی پابند ہوگی

Exit mobile version