چینی وزیر دفاع لی شانگ فو عہدے سے برطرف دنیا Roze News
دنیا

چینی وزیر دفاع لی شانگ فو عہدے سے برطرف

چینی وزیر دفاع لی شانگ فو عہدے سے برطرف

چینی وزیر دفاع لی شانگ فو عہدے سے برطرف

چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے ۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ہے ، تاہم وزیر دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلزکانگریس کے اجلاس میں چین کے سابق وزیر خارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔چن گانگ کو اسٹیٹ کاﺅنسلر کے عہدے سے پہلے ہی برطرف کردیاگیا تھا۔اس سے قبل چین کے وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی کے وانگ زیگنگ اور وزیر خزانہ لیوکن کو بھی کابیہ سے فارغ کردیاگیا تھا

Exit mobile version