اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم ایک روزہ دورے پر 31جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم دورہ کے دوران مختلف منصوبوں کے معاہدے کریں گے۔دورہ کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ذرائع کاکہناہے کہ چینی نائب وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مختلف یادداشتوں بھی دستخط کریں گے۔یادرہے کہ چینی نائب وزیراعظم کووزیرخارجہ بلاول بھٹونے دورہ کی دعوت دی تھی۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کاامکان ہے۔ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کردیا ہے، عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا لہٰذا اسکول، کالجز اور دفاتر بھی بند رہیں گے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی لیول غیر ملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔