اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس اختتام کو پہنچ گیا، سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز کی اجلاس میں شرکت ،جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پرغور کیا گیا۔
فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا، اجلاس میں اس تجویز پر بھی اتفاق ہوا کہ خصوصی بنچز دیوانی اور فوجداری مقدمات کو نمٹائیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کے کیس منیجمنٹ سسٹم کو ایک ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا، فل کورٹ کا آندہ اجلاس دو دسمبر کو ہوگا۔
تازہ ترین
چیف جسٹس کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- by web_desk
- اکتوبر 28, 2024
- 0 Comments
- 140 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this