چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد یں درج 10 مقدمات کی سماعت آج ضلع کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے سماعت کے مقام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں تین مقدمات اور احتساب عدالت میں 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کے کیس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔بشریٰ بی بی کیخلاف بھی 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 10 مقدمات کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 10 مقدمات کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی