چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائیگی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائیگی

عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی کے چیئرمین سے ملنے آج قانونی ٹیم اٹک جیل جائیگی ۔اٹک جیل سپر نٹنڈنٹ نے ایک وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے ۔عدالت کی جانب سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت پر نعیم پنجوتھا اٹک جیل جائینگے ۔پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے مختلف وکلاءسے ملاقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاءکی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے سے مشروط ہے ۔توشتہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Exit mobile version