پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہو گا پاکستان Roze News
پاکستان

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہو گا

پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مططابق کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی، نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفی منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

Exit mobile version