پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پاکستان Roze News
پاکستان

پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے وکلا آئینی عدالت کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، احتجاج کا فارم 47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی عدالتیں پہلے سے موجود ہیں، مزید نہیں ہونے دیں گے۔

Exit mobile version