پی ٹی آئی کے مزید35ارکان قومی اسمبلی کے ا ستعفے منظور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے مزید35ارکان قومی اسمبلی کے ا ستعفے منظور

سینیٹ کے بعد علی الصبح قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

سینیٹ کے بعد علی الصبح قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید35ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ہمارے نمائندے کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید35ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر آج ہی کارروائی کرے گا۔سپیکر کی جانب سے جن35پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر حیدر علی خان،سلیم خان،صاحبزادہ صبغت اللہ،عامر کیانی،امجد خان نیازی،سید فخرامام،مخدوم خسرو بختیار،عندلیب عباس،ملیکہ بخاری،محبوب شاہ،بشیر خان،جنید اکبر،شیر اکبر خان،علی خان،عثمان ترکئی، مجاہد علی،ارباب عامر ایوب اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید35اراکین کے استعفوں پر کارروائی شروع کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیاجائے گا۔

Exit mobile version