پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر امتناع کا حکم ختم پاکستان Roze News
پاکستان

پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر امتناع کا حکم ختم

پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر امتناع کا حکم ختم

پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر امتناع کا حکم ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے بانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سے حکم امتناعی ختم کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بانی کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سائفر کیس سے متعلق دستاویزات منگوائی گئیں، کہاں ہیں؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکارڈ آ گیا ہے، صرف نمبرنگ ہو رہی ہے، کچھ دیر میں پیش کر دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے تحریک انصاف کے بانی کی درخواست پر ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ 14 دسمبر کے حکم نامے کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ 14 دسمبر کا حکم درست نہیں تھا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناعی خارج کر دیا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو 14 دسمبر کے بعد سائفر کیس میں دوبارہ کارروائی شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ 14 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version