اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت مل گئی دریں اثناء دارالحکومت جانے والے کئی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے56نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کیلئے راولپنڈی پہنچ رہی ہے لہٰذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طورپر خالی کیا جائے گا۔