پی ٹی آئی اور جے یو آئی قومی اسمبلی میں ملکر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر متفق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قومی اسمبلی میں ملکر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر متفق

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قومی اسمبلی میں ملکر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر متفق

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قومی اسمبلی میں ملکر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر متفق

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)میں قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوگیا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماں نے ملک بھر میں بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہو چکی، صوبے میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرناہو گا، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا اور بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق اور افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اقتصادی راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دور کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کیلئے نکات طے کرے گی۔ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

Exit mobile version