پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا کھیل Roze News
کھیل

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

شعیب ملک کے بعد مزید 2 مینٹورز پی سی بی سے الگ

شعیب ملک کے بعد مزید 2 مینٹورز پی سی بی سے الگ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ہارون رشید پہلے ہی چیف سلیکٹر مقرر ہوچکے ہیں انکے ساتھ کامران ا کمل محمد سمیع اوریاسر حمید سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کے کامران اکمل سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں توصیف احمد ارشد خان شامل ہیں۔شاہد نذیر اور شعیب خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال24دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبدالرزاق،راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینیئر کے طورپر شامل تھے۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔

Exit mobile version