پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا عندیہ معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا عندیہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا عندیہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا عندیہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا گیا ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں ۔ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ دوچار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کردینگے ۔50 فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کرچکے ہیں ۔ملک میں گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا ۔پیٹرول 14 روپ 91 پیسے جبکہ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے مہنگا کیاگیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے ہوگئی ہے ۔

Exit mobile version