پینٹا گون نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات کافشا ہونا قومی سلامتی کیلئے انتہائی سنگین خطرہ قرار دیا ہے ۔ترجمان پینٹاگون کرس میگر نے اپنے بیان میں کہا کہ دستاویزات میں موجود معلومات سے لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں ، ڈیفنس سیکرٹری لائیڈ آسٹن کو ان دستاویزات سے متعلق چھ اپریل کو بریف کیاگیا ۔ترجمان پینٹا گون کا کہنا تھا کہ پینٹا گون کی ٹیم پر رکھ رہی ہے کہ جاری کردہ دستاویزات اصل ہیں یا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے کہ دستاویزات لیک کیسے ہوگئیں ؟یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے میں روس پر حملے کیلئے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں ۔
پینٹاگون نے حساس دستاویزات افشا ہونے کو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

پینٹاگون نے حساس دستاویزات افشا ہونے کو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا