پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں 10اور14روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے پاکستان Roze News
پاکستان

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں 10اور14روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے

petrol

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں 10اور14روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے

اسلام آباد:ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 14-10روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھانے اور فری آن بورڈ کی بنیاد پر ایکسچینج نقصانات کے بتایا جات کوایڈجسٹ کرنے فیصلہ کیا تو پھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کی توقعات دھری کی دھری رہ جائیں گی۔انرجی ایکسپرٹس نے دسمبر کے نصف آخر کے لئے اپنے تخمینوں میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.11روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 13.97روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت224.80روپے فی لٹر سے کم ہوکر214.69روپے پر آسکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے دام235.30روپے فی لٹر سے گھٹ کر221.33روپے پر آجانے کامکان ہے۔

Exit mobile version