پولیو سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے عوام دھوکہ میں نہ آئیں، انوارالحق کاکڑ پاکستان Roze News
پاکستان

پولیو سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے عوام دھوکہ میں نہ آئیں، انوارالحق کاکڑ

پولیو سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے عوام دھوکہ میں نہ آئیں، انوارالحق کاکڑ

پولیو سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے عوام دھوکہ میں نہ آئیں، انوارالحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی منفی پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آئیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ الازہر یونیورسٹی اور دنیا بھر کے اسکالرز نے انسداد پولیو پروگرام کی توثیق کی ہے۔

Exit mobile version